تازه خبریں

پنجاب حکومت عزاداری کے راستے میں رکاوٹ بننے سے گریز کرے

پنجاب حکومت عزاداری کے راستے میں رکاوٹ بننے سے گریز کرے

جعفریہ پریس پاکستان : موصولہ اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت عزاداری امام حسینؑ کے راستے میں رکاوٹ بن رہی ہے اس سلسلے میں پنجاب پولیس سیکیورٹی کے نام پر نئی مجالس و جلوس کی اجازت سیکشن دفعہ 144 ،لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کے نام پر عزاداروں کو بلاوجہ پریشان کرنے والے اقدامات سے گریز کریں اور عزاداری کے راستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔ اس سلسلے میں صوبائی و وفاقی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو واضح کیا جاتا ہے کہ عزاداری امام حسینؑ مذہبی فریضہ کے ساتھ شہری و آئینی آزادی کا مسئلہ ہے ہم اس سلسلے میں کسی قسم کی پابندی کو قبول نہیں کرتے