پشاور( ) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ خیبر پختونخواہ کے صدر اور سابق صوبائی مشیر علامہ محمد رمضان توقیر نے پشاور میں پچھلے ہفتے آئی جی جیل خانہ جات کے پی اے حیدر علی اور گذشتہ روز حیات آباد میں نیشنل بنک آفیسر سید علی رضا زیدی کو اپنے گھر کے دروازے پر بہیمانہ طریقے سے شہید کرنے کے واقعات میں ملوث انسانیت دشمن عناصر کو فی الفوربے نقاب کر کے کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے اور پشاور ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔اِس سلسلے میں علامہ محمد رمضان توقیر دونوں شہداء کے گھر گئے اور اُن کے پسماندگان سے تعزیت کی۔ اِس موقعہ پر شیعہ علما کونسل خیبر پختونخواء کے ممبر صوبائی جنرل کونسل افتخار علی بنگش‘ ضلعی صدر آخونزادہ مجا ہد علی اکبر‘ یونٹ صدر افتخار علی میراور جعفریہ یوتھ کے کنوینیئر جعفر رضا بھر اُن کے ہمراء موجود تھے۔ ٹارگٹ کلنگ کے ان واقعات پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کی عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اُُنہوں نے کہا کہ ملک میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے آئے روز بڑھتے ہوئے واقعات اس امر کے غماز ہیں کہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اوران حالات میں عوام میں بڑھتا ہوا عدم تحفظ کا احساس اُنکو اپنا تحفظ خود کرنے پر مجبور کر رہا ہے اور اگر حکومت نے دہشت گردی کے ان واقعات کا فوری تدارک ممکن نہ بنایااور ان واقعات میں ملوث ملک دشمن عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اُنکو کیفرکردارتک نہ پہنچایا تو ملک خانہ جنگی کی صورتحال حال سے دوچار ہو سکتا ہے جو وطن عزیز پاکستان کو اندورنی خلفشار کا شکار کر کے کمزور کرنے کے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو تقویت دے سکتا ہے ۔ اُنہوں نے صوبائی حکومت سے شہداء کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا۔
- اسلامی تحریک کے زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس قائد ملت جعفریہ کی خصوصی شرکت
- علامہ شبیر میثمی سے مولانا عبد الخبیر آزاد کی ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات