جعفریہ پریس۔ پیام زہراء آرگنائیزیشن پاکستان کے زیراہتمام لارکانہ سندھ میں سیرت فاطمۃ الزہراء سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں تنظیمی خواہران سمیت مومنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی – سیرت فاطمۃ الزہراء سیمنار میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے سیرت حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی روشنی میں خواہران کے اجتماعی امورمیں کردار پر گفتگوکی- پروگرام کے اختتام پر پیام زہراء آرگنائیزیشن پاکستان کے وفد نے مرکزی صدر خواہر سیدہ سارا نقوی کی زیر قیادت ، قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے خصوصی ملاقات کی – تنظیمی ملاقات میں خواہرہ سیدہ سارا نقوی نے قائد ملت جعفریہ کو خواہران کی تنظیمی کارکردگی اور فعالیت سے آگاہ کیا اورکہا کہ ہم خواتین میں حجاب اوراسلام کی ترویج کے لئے ملک بھر میں کام میں مصروف ہیں اس میں ہمیں آپ کی شفقت کی لازمی ضرورت ہے – اس موقع پرقائد ملت جعفریہ نے پیام زہراء آرگنائیزیشن پاکستان میں مصروف عمل خواہران کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ آپ جو کام کررہی ہیں وہ انتھائی مفید ہے – آخرمیں قائد ملت جعفریہ نے پیام زہراء آرگنائیزیشن پاکستان میں مصروف عمل خواہران کی کامیابی کامرانی اور توفیقات خیر میں اضافے کی دعا کی -اس موقع پر پیام زہراء آرگنائیزیشن پاکستان کے بانی اور سابق مرکزی صدر جے ایس او پاکستان سید افتخار نقوی، ایس یو سی سندھ کے صوبائی صدرعلامہ محمد باقر نجفی بھی قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے ہمراہ موجود تھے –
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد