تازه خبریں

پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس 17 جون نشترپارک میں منعقد ہوگی

پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس 17 جون نشترپارک میں منعقد ہوگی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ 17 جون کو نشتر پارک میں پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس ہوگی، اجتماع امریکا ا ور اس کے حواریوں، ایجنٹوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کرے گاا ور وطن عزیز کے لئے استحکام کا باعث بنے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دفتر میں ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی نائب صدر حسنین مہدی، صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ علامہ اسد اقبال زیدی صاحب ، صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ رضی حیدر، علامہ حسن رضا ودیگر علماء موجود تھے، علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ کانفرنس استحکام پاکستان، امن دوست قوتوں اور شیعہ سنی ہم آہنگی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔