جعفریہ پریس- جعفریہ یوتھ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلٰی اظہار بخاری نے کہا کہ پیغام مصطفٰی (ص) کانفرنس خطہ کی معروضی صورتحال کے پیش نظر انتہائی اہمیت کی حامل ہے، جس میں پاکستان کی جید دینی و سیاسی قیادت تشریف لا رہی ہے دوسری طرف دہشت گردوں سے مذاکرات کا شور بھی اپنی بلندی پر ہے، لہذا ان حالات میں جوانوں کو اس کانفرنس کے ذریعے اپنا تحرک سامنے لا کر پاکستان کے عوام بالعموم اور خیبر پختونخوا کے عوام کے سامنے بالخصوص اپنی فعالیت ثابت کرنی ہوگی۔ وہ اعلٰی سطحی وفد کے ہمراہ لیاقت پارک ڈیرہ اسمعٰیل خان میں کانفرنس کے انتظامات میں مصروف جعفریہ یوتھ کے ذمہ داران اور کارکنان سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر فضل عباس، مغیث عالم، محمد رضا، اسد عباس صوبائی ناظم کے پی کے، کمیل عباس، مجتبٰی عباس، تاثیر عباس، اعجاز نقوی اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک گیر یا مقامی عوامی پروگرام کی کامیابی کا انحصار نوجوانوں کی فعالیت پر ہوتا ہے، پیغام مصطفٰی (ص) کانفرنس کی کامیابی کا دارومدار بھی جوانوں کے تحرک سے وابستہ ہے، جہاں ہمیں کانفرنس کے داخلی معاملات سنبھالنے ہوں گے، وہاں خارجی معاملات پر بھی گہری اور تیز نظر رکھنی ہوگی، کیونکہ موجودہ حالات میں سنگینی بے حد بڑھ چکی ہے، چاروں اطراف سے دشمن حملہ آور ہے، دشمن کے دفاع کے لیے اپنی توانائیوں کو بہترین انداز میں صرف کرنا ہوگا۔ مرکزی ناظم اعلٰی نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات اور خودکش حملوں کے زمانہ میں حق پرستوں کے خلاف سازشوں کا سلسلہ بھی تیز ہو گیا ہے، جس کی زد میں اگرچہ تمام مسالک کے لوگ آ رہے ہیں، لیکن مکتب تشیع سے وابستہ عوام و خواص سب سے زیادہ نشانہ پر ہیں۔ لہذا ان سازشوں کے مقابلہ کے لیے نوجوان ہی واحد امید ہیں، اگر جوانوں میں خلوص نیت اور قربانی کا جذبہ اپنے کمال تک پہنچ جائے تو امت مسلمہ بالخصوص پاکستانی عوام دہشت گردوں اور دہشت گردی دونوں سے نجات پاسکتے ہیں۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت