• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

چینی صدر کے دورہ سے پاکستان اور چین میں تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہواعلامہ اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہوکر ترقی کی نئی راہیں تلاش کی جائیں ، قائد ملت جعفریہ

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے چینی صدر ژی چن پنگ کے دو روزہ دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورۂ پاکستان سے دونوں ممالک میں تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہوگا-
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی صدر ژی چن پنگ کے دوروزہ دورے کے اختتام پر اپنے رد عمل میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہر مشکل وقت میں آزمائی ہوئی ہے ، دونوں ممالک نے ہر کڑے وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دے کر ثابت کردیا کہ یہ دوستی لازوال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ چینی صدر ژی چن پنگ کے دورۂ پاکستان سے تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہوگا ۔
شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں قائد ملت جعفریہ کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے اپنے کلام کے ذریعے سوئی ہوئی قوم کو جگایا اور امت مسلمہ کی توجہ اس کے اصل فریضہ کی جانب مرکوز کرائی لیکن قیام پاکستان کے بعد افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم نے افکار اقبال پر عمل پیرا ہونے کی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت انتہائی نامساعد حالات کا شکار ہے ، ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، عام کاشتکار، کسان سے لے کر بزنس مین تک سب پریشان حال ہیں جبکہ امن وامان کی صورتحال بھی بہتر نہیں ہے۔ ایسے حالات میں اگر ہم آج بھی ڈاکٹر علامہ اقبال کے افکار پر صحیح معنوں میں عمل پیرا ہو جائیں تو وہ دن دور نہیں جب نہ صرف ملک مستحکم ہوگا بلکہ پاکستان ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہوجائیگا۔