تازه خبریں

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ،33افراد ہلاک

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ،33افراد ہلاک

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجےمیں تینتیس افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کان میں کام کرنے والےدوافراد کوریسکیو آپریشن میں زندہ بچالیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق پیر کی صبح چین کے جنوب مغربی علاقےمیں نجی کمپنی کی کوئلے کی کان میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے زوردار دھماکہ ہوا تھاجس میں تیرہ کان کن جان کی بازی ہار گئےتھے۔ چین کے جنوب مغربی علاقے میں گزشتہ روز سے جاری ریسکو آپریشن میں آج مزید کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33ہوگئی۔ریسیکو آپریشن کے دوران دو سوسے زائد امدادی رضاکاروں نے حصہ لیا