سکردو(پ۔ر) اسلامی تحریک پاکستان کی ممبر اسمبلی ریحانہ عبادی نے سکردو بوائز ڈگری کالج میں گولڈن جوبلی تقریب کے دوران ممبران اسمبلی کی جانب سے کالج کے لیے جو اعلانات کیے گئے ان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کے لیے تعاون وقت کی ضرورت ہے ۔ لیکن ممبران اسمبلی ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال سکردو کے حالت زار پر بھی رحم کرئے۔ پورئے بلتستان میں سب سے بڑئے مرکز صحت کے لیے کسی نے آگے بڑھ کر کام نہیں کیا۔ چار اضلاع کے بے شمار مریضوں کا لوڈ اس ہسپتال پر ہے لیکن اس کے لیے فنڈ مختص کرنے کی بات آتی ہے تو تمام پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ یہ اس خطے کے غریب عوام کے ساتھ نا انصافی ہے۔ صحت ہے تو سب کچھ ہے لیکن اس ادارے کے پاس وسائل نہ ہونے کی وجہ سے مریض جان کی بازی ہار جاتے ہیں مریضوں کے ساتھ دور دراز سے آنے والوں کے لیے مناسب قیام گاہیں نہیں ہیں۔ سردیوں میں میں انکے مشکلات اور بڑھ جاتے ہیں۔ لہذا ان تمام مشکلات کے حل کے لیے ممبران اسمبلی آگے آکر اس ادارئے کو مستحکم کرئے۔