جعفریہ پریس – ڈیرہ اسماعیل خان شیعہ علما کونسل پاکستان خیبر پختوں کے تحت پیغام مصطفیٰ کانفرنس کی تیاری مکمل کر لی گئی – کل بروز ہفتہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ علما کونسل پاکستان خیبر پختوں کے تحت عظیم الشان پیغام مصطفیٰ کانفرنس منعقد ہوگی جس کے اثرات پورے پاکستان کیلئے اتحاد و اتفاق کا مظہر ہونگے – ڈیرہ اسماعیل خان کے لوگوں کی طرف سے کانفرنس میں دہشتگردی کے خلاف واضح پیغام دیا جائے گا کہ یہاں پرسنی شیعہ کا کوئی جھگڑانہیں اوردہشتگردی کرنیوالے تمام مسالک اور عوام الناس کے دشمن ہیں – جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق اس کانفرنس کے انتظامات میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیشن پاکستان اور جعفریہ یوتھ کے جوان پیش پیش ہیں –