ڈیرہ اسماعیل خان : قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں شیعہ سنی جھگڑا نہیں ‘ اتحاد بین المسلمین کے بانیوں میں سے ہیں ‘ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ‘ خیبرپختونخواہ پولیس کی تعریف ہوتی ہے کیا وجہ ہے کہ قاتلوں کی وارداتوں کے دوارن ویڈیو سامنے آنے کے باوجود آخر اب تک یہ پکڑے کیوں نہیں گئے ؟’ متحدہ مجلس عمل کے دوبارہ فعال ہونے پر مولانا سمیع الحق اتحاد سے اب تک علیحدہ ہیں ‘ لیکن دیگر پانچ مکاتب فکر کے افراد متحدہ مجلس عمل کا حصہ ہیں ‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے دورہ کے موقع پر تحصیل ممبر پی ٹی آئی سہیل عباس کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران کیا ‘ اس موقع پر مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل علامہ رمضان توقیر علامہ شبیر حسن میثمی،علامہ حمید امامی و دیگر موجود تھے ‘ اس سے قبل قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی ڈیرہ شہر اور دیگر علاقوں میں ٹارگٹ کنگ کے واقعات میں شہید ہونیوالے افراد کے گھروں میں تعزیت کیلئے گئے ‘ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ تسلسل سے ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہو رہے ہیں ‘ حکومت اب تک ان واقعات کے عوامل کے حوالے سے نہیں بتا سکی ‘ قاتلوں اور مجرموں کو پکڑنے میں انتظامیہ اب تک ناکام ہے ‘ میڈیا خاتون کی بے حرمتی کو اٹھاتا ہے لیکن ڈیرہ اسماعیل خان کے واقعات پر آخر کیوں خاموش ہے’ بے گناہ افراد جو انتظامیہ نے پکڑے ہوئے ہیں انکو رہا کیا جائے اور جو لوگ واقعات میں ملوث ہیں ان کو فوراً گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے ‘ انہوں نے کہا کہ کوٹلی امام حسین کو وقف تین سو ساڑھے ستائیس کنال اراضی کی تبدیلی نہیں ہونے دینگے ‘ یہ وقف کوٹلی امام حسین اراضی ہے۔