ڈیرہ اسماعیل خان میں پے درپے قتل تشویشناک ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخواہ
جعفریہ پریس شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخواہ کے صدر علامہ حمید حسین امامی نے صوبائی دفتر سے جاری بیان میں ڈیرہ اسماعیل خان میں ۳ فراد کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخواہ کے صدر علامہ حمید حسین امامی کا کہنا تھا کہ پےدرپے قتل عام تشویشناک ہے قانون کا نفاذ ہر صورت ممکن بنانا ہوگا ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ سے یہ بات کرتے آرہے ہیں کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لے ٹھوس اقدامات کئے جائیں وہ کون گروہ ہیں جو بے گناہ پاکستانی شہریوں کو دن دیہاڑے خون میں نہلادیتے ہیں انہوں نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل پاکستان پر امن انداز میں قانون نافذ کرنے والے اداروں صوبائی حکومت سے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا میں چند منٹ میں دہشت گردی کی 3 وارداتیں ہوئیں.
پہلی واردات باقر حسین ولد ہاشم حسین شہید ہو گیا،
شہید باقر حسین کے پہلے بھی 2 بھائی دہشت گردی میں شہید ہو چکے ہیں.
دوسری واردات میں کالو ولد حیدر شہید ہو گیا.
جبکہ تیسرا واقعے میں حفاظت اللہ شہید ہوا.
ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری دھشتگردی کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے.