بھارت میں خواتین ،کم عمر بچیوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات
بھارت میں خواتین سمیت کم عمر بچیوں کیساتھ بھی زیادتی کے واقعات عروج پر پہنچ گئے ۔
بھارت کی مختلف ریاستوں میں بےگھر افراد کیلئے بنائے گئے شیلٹر ہوم بھی محفوظ نہیں رہے۔ریاست اترپردیش کے شہر لکھنوء میں پولیس نے ایک غیر قانونی شیلٹر ہوم پر چھاپہ مار کر وہاں سے چوبیس بچیوں کوبازیاب کرالیا ،جہاں ان بچیوں کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔بھارت میں خواتین کی بے حرمتی ایک عام سی بات ہے اوران واقعات کے خلاف شہریوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے جانب سے مظاہرے بھی جاری رہتے ہیں تاہم مودی سرکار ایسے واقعات کی روک تھام میں ناکام نظر آتی ہے۔