ڈی آئی خان میں شیعہ ٹاررگٹ کلنگ صوبائی حکومت کی غفلت کا نتیجہ ہے ،علامہ رمضان توقیر
ضرب عضب اور آپریشن ردّالفساد بھی عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں ، مرکزی نائب صدر شیعہ علماءکونسل پاکستان
ملک میں ایک سازش کہ تحت فرقہ واریت کو ہوا دیکر ملک میں امن و امان کی فضا خراب کی جا رہی ہے جسے مل کر ناکام بنانا ہوگاروالپنڈی / اسلام آباد 8 فروی 2018( دفتر قائد )شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان واقعات کو صوبائی حکومت کی غفلت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی قرار دیا او ر کہا کہ خیبرپختونخواہ میں ضرب عضب اور آپریشن ردّالفساد بھی عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیںاور اس لئے کہ شرپسند عناصر جب چاہیں آکر دہشتگردی کرکے کامیاب چلے جاتے ہیں اور عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ۔ ڈی آئی خان اور لکی مروت میں ٹارگٹ کلنگ کے پے در پے واقعات پر شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے مزید کہا کہ ملک میں ایک سازش کہ تحت فرقہ واریت کو ہوا دیکر ملک میں امن و امان کی فضا خراب کی جا رہی ہے جبکہ حکمرانوں کی جانب سے ابھی تک کوئی قاتل دہشتگردگرفتار نہیں کیا گیا۔ ا نہوں نے کہا کہ اس وقت امریکہ، اسرائیل اور انڈیا پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے اور ایک مخصوص تکفیری گروہ ان کا آلہ کار بنا ہواہے مگر تمام شیعہ س ±نی مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اس سازش کو اپنے وحدت سے ناکام بنانے میں مثبت کر دار اداکریںاور آپس میں اختلافات کے بجائے اتحاد بین المسلیمین کا بھرپور عملی مظاہرہ کرتے ہوتے پاکستان کو کمزور کرنے کی مکرو کوشش ناکام بنا دیں۔ ا نہوں اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمیں جتنی بھی قربانی دینی پڑے ہم پاکستان کو غیروں کی سازش کا نشانہ نہیں بننے دینگے۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے صوبہ خیبر پختونخواہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ ڈی آئی خان اور لکی مروت میں ٹارگٹ کلرز اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے تختہ دار پر لٹکایا جائے ۔