جعفریہ پریس نمائندہ رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماں علامہ رمضان توقیر نے جلوس عاشورہ میں شرکت کی اور جلوس کے انتظامات کا جایزہ لیا رپورٹ کے مطابق مرکزی جلوس کا آغاز امام بارگاہ امام حسین (ع) سے ہوا، جو کہ کوٹلی امام حسین (ع) میں اختتام پذیر ہوا۔ روز عاشور کے دوسرے مرکزی جلوس کا آغاز علی الصبح بستی استرانہ سے ہوا، جس میں مختلف امام بارگاہوں سے تعزیے و عزاداری کے جلوس شامل ہوتے گئے۔ یہ مرکزی جلوس کمشنری بازار سے سٹی میں داخل ہوا۔ چوگلہ، کلاں بازار، توپانوالہ بازار سے گزر کر جوگیانوالی گلی کے راستے سرکلر روڈ سے ہوکر کوٹلی امام حسین (ع) میں اختتام پذیر ہوا۔