تازه خبریں

ڈی جی رینجرز سندھ سے اپیل کر تے ہیں کہ اندورن سندھ میں بھی دہشت گردوں کے خلاف بھر پور ٹا رگٹڈ آپر یشن شروع کریں ترجمان شیعہ علماء کونسل سندھ

سندھ حکومت نے کر اچی کو گندگی کا ڈھیڑ بنا دیا ہے اگر شہر کراچی کی یہی صورتحال رہی تو عوام کا اعتماد حکمرانوں سے ختم ہوجائے گا )
شہرکرا چی اس وقت گندگی اور کچڑے کا ڈھیڑ بنا ہوا ہے جگہ جگہ جانوروں کی آلا ئیشوں کاانبار لگا پڑا ہے )
عید الاضحی پر سیکیو رٹی کے انتہائی فُل پروف انتظامات پر سیکیورٹی اداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں )
خود کش بمبار کا اتنی سخت سیکیورٹی میں امام بارگاہ کی حدودمیں داخل ہو جاناانتظامیہ اور نیشنل ایکشن پلان پر سوالیہ نشان ہے )
ڈی جی رینجرز سندھ سے اپیل کر تے ہیں کہ اندورن سندھ میں بھی دہشت گردوں کے خلاف بھر پور ٹا رگٹڈ آپر یشن شروع کریں ()

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے نائب صدر و پو لیٹیکل سیکر ٹری محمد یعقوب شہباز نے صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہاہے کہ شہرکرا چی اس وقت گندگی اور کچڑے کا ڈھیڑ بنا ہوا ہے جگہ جگہ جانوروں کی آلا ئیشوں کاانبار لگا پڑا ہے جس سے وبائی امراض پھیلنے کا شد ید خطرہ لا حق ہے سندھ حکومت نے کر اچی کو گندگی کا ڈھیڑ بنا دیا ہے اگر شہر کراچی کی یہی صورتحال رہی تو عوام کا اعتماد حکمرانوں سے ختم ہوجائے گا الیکشن سے پہلے عوامی خدمت کا وعدہ کر نے والوں کو چائیے کہ شہر میں گندگی کی مخدوش صورتحال کا نو ٹس لیںیعقوب شہباز کا مزید کہنا تھا کہ عید الاضحی پر سیکیو رٹی کے انتہائی فُل پروف انتظامات پر سیکیورٹی اداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں جنہوں نے شکار پور میں خودکش دھماکا ہونے سے بچایااورخودکش بمبار کواپنی گرفت میں لیا پولیس کے جوانوں کی یہ بہادری تاریخ میں لکھی جائے گی لیکن خود کش بمبار کا اتنی سخت سیکیورٹی میں امام بارگاہ کی حدودمیں داخل ہو جاناانتظامیہ اور نیشنل ایکشن پلان پر سوالیہ نشان ہے ہم ڈی جی رینجرز سندھ سے اپیل کر تے ہیں کہ اندورن سندھ میں بھی دہشت گردوں کے خلاف بھر پور ٹا رگٹڈ آپر یشن شروع کریں تاکہ اندورن سندھ میں بھی امن وامان کی صورتحال بہتر ہو سکے