پشاور( )ژوب میں علاقہ بنگش اورکزئی تیرہ کے مومنین زائرین کو جلد از جلد بحفاظت ایران روانہ کی جائے ۔شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے اپنے ایک بیان میں بلوچستان کے علاقے ژوب میں بلوچستان حکومت نے علاقہ بنگش اورکزئی ایجنسی تیرہ کے زائراین مومنین کی تقریباً تیس پینتیس بسوں کو بلاوجہ دو تین دن سے روکا ہو ہے ۔ان کے لئے کھانے پینے کی اشیاء سیکورٹی اور سردی سے بچنے کو کوئی انتظامات نہیں ہے ۔کھلے اسمان تلے دو تین دن سے بیٹھے ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔زائرین میں بوڑھے بچے مرد و خواتین شامل ہیں زائرین کو شدید مشکلات در پیش ہیں ۔ہم بلوچستان کی صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زائرین کو جلد ازجلدبحفاظت ایران تک پہنچایا جائے ۔اگر زائرین کے مسئلے کو جلد حل نہ کیا گیا تو صوبہ خیبر پختونخوامیں دھرنے دےئے جائیں گے ۔