تازه خبریں

کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

فہم قرآن کانفرنس و دعوت افطار

شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے فہم قرآن کانفرنس و دعوت افطار کا اہتمام کراچی کے مقامی لان میں کیا گیا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا، کارکنان سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ماہ مبارک رمضان کی آخری ساعتیں ہیں ذیادہ سے ذیادہ برکات کو حاصل کرنے کی کوشش کریں تلاوت قرآن کو اختیار کریں اور رمضان گزرجانے کے بعد بھی تلاوت قرآن کو جاری رکھیں ،مرکزی سیکرٹری جنرل نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں فلڈ ریلیف آپریشن سمیت رمضان میں منعقد ہونے والے تبلیغی امور کا مختصر ذکر کیا اور ان تمام امور کو قیادت کی برکت قرار دیا ،علامہ شبیر حسن میثمی نے تنظیمی نظم و نسق پر بھی مختصر روشنی ڈالی ، ملک بھر میں جاری سیاسی گہما گہمی پر ایک سوال کے جواب میں فرمایا کہ قیادت تمام امور اور حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے ہم مکمل طور پر آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے آمادہ ہیں اور ملک میں جاری آئینی و سیاسی بحران میں کسی منفی کردار و منفی سیاست کا حصہ نہیں انہوں نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ملک گیر ورکر کنونشن کا اعلان کریں گے آمادہ رہیں ملک بھر سے کارکنان شرکت کریں گے

کانفرنس کے اختتام پر قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی صحت و سلامتی ملک پاکستان کی بقاء و ترقی کے لئے دعا کی گئی

کانفرنس میں مرکزی نائب صدر حسنین مہدی،صوبائی نائب صدر مولانا جعفر سبحانی، صدر کراچی ڈویژن مولانا حسن رضا رضوی ،مولانا عابد عرفانی،مولانا فیاض مطہری مولانا مجیر میثمی،صدر ضلع ملیر مولانا محمد حسین الحسینی سمیت کراچی بھر کے تمام اضلاع سے کارکنان و عہدیداران کی بڑی تعداد شریک

فہم قرآن کانفرنس و دعوت افطار

ڈویژن کی جانب سے فہم قرآن کانفرنس و دعوت افطار کا اہتمام کراچی کے مقامی لان میں کیا گیا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی کراچی ڈویژن کے عہدیداران و کارکنان نے مرکزی سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی۔