تازه خبریں

کراچی اسٹیل ٹاؤن میں مسجد پر شرپسندی کے بعد علم حضرت عباسؑ دوبارہ بلند کردیا گیا

کراچی اسٹیل ٹاؤن میں مسجد پر شرپسندی کے بعد علم حضرت عباسؑ دوبارہ بلند کردیا گیا

کراچی اسٹیل ٹاؤن میں مسجد پر شرپسندی کے بعد علم حضرت عباسؑ دوبارہ بلند کردیا گیا

جعفریہ پریس کراچی: کراچی کے سرکاری علاقے اسٹیل ٹاؤن میں گزشتہ دنوں مسجد سلمان فارسی پر رات گئے شرپسندوں نے حملہ کرکے مسجد و علم حضرت عباس کی توہین کی تھی جس کے بعد آج نماز جمعہ کے بعد علم حضرت عباس کو دوبارہ بلند کردیا گیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے واقعے کے بعد شدید الفاظ میں مذمت کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ عوام کی جان مال اور ان کی شہری آزادیوں کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے 

تقریب میں شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع ملیر کے صدر مولانا منظور حسین ، پرنسپل جامعۃ الزہرا مولانا محمد حسین الحسینی،خطیب مسجد مولانا حسن نقوی،مولانا سجاد راجپر ،انجمن محمد و آل محمد ﷺ کے انفارمیشن سیکریٹری حسن رضا بٹ سمیت علاقائی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی 

اس موقع پر منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سجاد رضا راجپر نے کہا شرپسندوں کے یہ ہتھکنڈے ان کی ناکامی ہے ہم عزاداری امام حسین ؑ سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ اس قسم کے گھناؤنی حرکات کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے