تازه خبریں

کراچی شہر کی حالت ابتر ہے محرم الحرام کے پیش نظر جلد انتظامات مکمل کئے جائیں

کراچی شہر کی حالت ابتر ہے محرم الحرام کے پیش نظر جلد انتظامات مکمل کئے جائیں علامہ کامران عابدی

کراچی: ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت محرم الحرام کے پیش نظر فلفور شہر بھر میں سڑکوں اور نالوں کی صفائی ستھرائی کا آغاز کرے۔ علامہ کامران حیدر عابدی (صدر) شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن ہم نے ایک ماہ قبل انتظامیہ سے اپیل کی تھی کہ کراچی میں صفائی ستھرائی کا مناسب بندوبست کیا جائے مگر انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی بلکہ اضلاع کے زمہ داران کے رابطہ کرنے کے باوجود کوئی جواب نہ دیا گیا۔
محرم الحرام میں کہ جب عوام کی ایک بڑی تعداد انفراسٹریکچر کا استعمال کرتی ہے شہر کے انتظامات کا مناسب بندوبست نہ کیا جانا حکومت اور مقامی انتظامیہ پر سوالیہ نشان ہے۔
کراچی ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر ہے جسکی حالت گاوں گوٹھ سے بدتر ہوچکی ہے عوام کے خون پسینے کی کمائی لگژری گاڑیوں اور حکومتی عیاشیوں میں خرچ کی جارہی ہے۔
ہم ایک مرتبہ پھر وزیر بلدیات سمیت حکومت سندھ سے کہتے ہیں کہ فلفور شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا آغاز کیا جائے تاکہ ایام عزاء کے باقی ماندہ ایام عوام سکون سے اپنی مجالس، جلوس، محافل و عبادات میں گزار سکیں۔
اس وقت شہر بھر میں جلوس ہائے عزاء کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اب تک جلوس عزاء کی گزرگاہوں کی صفائی کا آغاز نہیں کیا گیا جسکی وجہ سے عوام شدید اضطراب کا شکار ہے۔