رپورٹ جعفریہ پریس کراچی میں جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں جعفریہ ڈیزاسٹر سیل JDC کی جانب سے ایک بڑے اجتماع کا اہتمام کراچی کی معروف و مشہور شاہراہ نمائش چورنگی پر کیا گیا جس میں رپورٹ کے مطابق ۳۰ ہزار سے زائد چراغوں کو روشن کرکے ریکارڈ بنایا گیا اس اجتماع میں شیعہ سنی عوام کی بڑی تعداد موجود تھی اجتماع میں شیعہ سنی علماء کرام ، کراچی شہر کے ڈپٹی میئر سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کےرہنماوٰں نے بھی شرکت کی اس کے علاوہ عیسائی اور ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے رہنما بھی موجود تھے اجتماع کا مقصد سیرت رسول ﷺ جو کہ انسانیت اور ان و محبت بھائی چارگی کا درس دیتی ہے اس کا احیاء تھا اس بڑے اجتماع میں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے بھی شرکت کی اور خطاب کیا