جعفریہ پریس کے نمائندے کے مطابق کراچی ای سی ایریا میں شہید ہونے والے کمسن بچے کی نمازہ جنازہ امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جنازے پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے جنازے کے جلوس میں لوگوں نے لبیک یا حسین ؑ کی صدائیں بلند کیں کراچی میں مسلسل شیعہ مسلمانوں پر دہشتگردوں اور شرپسند عناصر کے حملے جاری ہیں سکیورٹی ادارے اب تک شرپسند عناصر کی روک تھام میں ناکام نظر آرہے ہیں کراچی میں ہونے واقعے کی شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے مذمت کی گئی اور زخمی ہونے والے افراد اور خواتین سے ہمدردی کا اظہار کیا