جعفریہ پریس (کراچی) – شہر قائد کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی پر فائرنگ سے تین اہل تشیع افراد واحد علی، نادر علی اور غلام حسین موقع پر ہی شہید جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب میں کراچی کے ضلع شرقی کے علاقے گلشن اقبال مسکن چورنگی پر واقع آغا جوس سینٹر پر موٹر سائیکلوں پر سوار دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین اہل تشیع افراد واحد علی، نادر علی اور غلام حسین شہید جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں پٹیل ہسپتال گلشن اقبال منتقل کردیا گیا- ریسکیو ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں اور زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق دہشتگرد تین موٹر سائیکلوں پر آئے اور ان کی تعداد 6 تھی، دہشتگردوں نے تینوں اطراف سے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے زیادہ جانی نقصان ہوا، فائرنگ سے قریب کھڑی ہائی روف بھی متاثر ہوئی جبکہ دکان کے شٹر پر بھی گولیاں لگیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد جناح اسپتال منتقل کر دیا جائیگا۔
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد