عراق کے مقدس شہر کربلا معلی میں دس محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر35 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گيا ہے۔ حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضے تک جانے والے راستوں پر سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ سیکورٹی انتظامات فوج کے سپرد کیے جاچکے ہیں۔ سڑکوں پر گاڑیاں چلانے کی پابندی ہے اور جگہ جگہ چیک پوسٹیں قائم کی کردی گئی ہیں۔ شہر میں آنے والے افراد کی فوجی دستے تلاشی لے رہے ہیں۔ یوم عاشورکے موقع پر کربلا معلی میں کئی لاکھ افراد کا اجتماع متوقع ہے۔ عرب ممالک میں معاویہ اور یزید کی نسل کے کچھ افراد اور گروہ آج بھی موجود ہیں جو یزیدیت کی حمایت اور حسینیت(ع) کی مخالفت کررہے ہیں اور حسینی عزاداروں کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتے ہیں یزیدکے حامی گروہوں میں سلفی تکفیری اور القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے طرفدارشامل ہیں ۔