تازه خبریں

کشمیر میں بھارتی مظالم پر پاکستان کو تشویش ہے: دفتر خارجہ –

ترجمان دفترخارجہ نفس زکریا نے کشمیر میں بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، سولہ سالہ قیصر کی نماز جنازہ پر بھی جارحیت کا مظاہرہ کیا گیا۔بھارت۔ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے مالی وسائل فراہم کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں ہی سے ممکن ہے، مسئلہ کشمیر برطانوی نو آبادیاتی حکمرانی کی باقیات ہے انہوں نے برطانوی وزیر اعظم کے دورہ بھارت میں مقبوضہ کشمیرکا ذکر نہ کرنے پر احتجاج کیا۔

انہوں نے کہا بھارت ، پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو سپانسر کرتا ہے، گزشتہ ماہ افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کے آٹھ افراد کو ہلاک کیا گیا۔ سمجھوتہ ایکسپریس کا سانحہ ممبئی حملے سے پہلے کا ہے۔

بھارت نے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی کوئی معلومات شئیر نہیں کی، بھارت میں کرپشن، انڈ رورلڈ اورجعلی کرنسی کی گردش کی رپورٹس دیکھی ہیں، بلوچستان کے معاملے پر کل بھوشن کا اعترافی بیان موجود ہے جب کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کا ڈوزئیروقت آنے پر پیش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کی حالت باعث تشویش ہے، بھارت میں جعلی مقابلوں میں عوام کو ماراجاتا ہے اور 2009 میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبریں واضح ثبوت ہیں۔

امریکا میں صدارتی انتخابات کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ امریکا میں سیاسی تبدیلی پہلی مرتبہ نہیں آرہی یہ جمہوری عمل کا حصہ ہےاور امریکی صدر ٹرمپ نے پاک بھارت ثالثی کرانے کا عندیہ دیا تھا جب کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں سے ہیں۔ پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ کو اقتدار سنبھالنے پر مبارکباد دیتا ہے۔