• اسلامی تحریک کے زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس قائد ملت جعفریہ کی خصوصی شرکت
  • علامہ شبیر میثمی سے مولانا عبد الخبیر آزاد کی ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات

تازه خبریں

ہم ہزاروں جانیں تو قربان کرسکتے ہیں لیکن مقدس مقامات کی زیارت پر جانے سے نہیں رک سکتے، علامہ محمد رمضان توقیر

جعفریہ پریس-  کوئٹہ میں ایران سے آنے والی ڈیرہ اسماعیل خان و دیگر زائرین کی بس پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ علامہ ساجدعلی نقوی کے حکم پرملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ پورا ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہےاور خصوصاً بلوچستان میں ایران سے آنے والے زائرین کی بسوں پرحملے معمول بن چکے ہیں جو دو برادر ملکوں کے درمیان حالات خراب کرنے کی سازش  اور زائرین کو ایران میں مقدس مقامات کی زیارت پر جانے سے روکنے کی ناکام کوشش ہے جو کبھی پوری نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہزاروں جانیں تو قربان کرسکتے ہیں لیکن مقدس مقامات کی زیارت پر جانے سے نہیں رک سکتے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ دہشت گردی کے یہ واقع قرآنی تعلیمات کی مخالفت کرتے ہوئے ملک میں سزائے موت کے قانون کو ختم کرنے کا نتیجہ ہے کہ دہشت گرد بے خوف وخطر ایسی کاروائیاں کرتے ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان اور بالخصوص حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ دہشت گرد قاتلوں کو پکڑ کر فوری کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اور ایران جانے والے زائرین کی بسوں کو مکمل فل پروف سیکورٹی فراہم کی جائے۔