کوئٹہ میں مسلسل دہشت گردی کے واقعات نے عوام میں پھر سے مایوسی پیدا کردی ہے کچھ روز قبل ہزارہ برادری اوراس کے بعد پولیس کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا دہشت گردی کے ان واقعات سے ہماری فورسز کے حوصلوں کو کم نہیں کیا جا سکتا(علامہ ناظر عباس تقوی)
تمام سیاسی اور مذ ہبی جماعتوں کو چائیے کے محاز آرائی اور مخالفت کی سیاست چھوڑ کر دہشت گردی کے مسئلے پر ایک موقف اور ایک آواز ہوجائیں کیونکہ اس وقت ملک سنگین داخلی اور خارجی بحران کا شکار ہے(علامہ ناظر عباس تقوی)
کراچی(اسٹا ف رپورٹر) شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ کو ئٹہ میں مسلسل دہشت گردی کے واقعات نے عوام میں پھر سے مایوسی پیدا کردی ہے کچھ روز قبل ہزارہ برادری اوراس کے بعد پولیس کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا دہشت گردی کے ان واقعات سے ہماری فورسز کے حوصلوں کو کم نہیں کیا جا سکتا دہشت گرد ان بز دلانہ حملوں سے اپنے وجود کا احساس دلانا چاہتے ہیں تمام سیاسی اور مذ ہبی جماعتوں کو چائیے کے محاز آرائی اور مخالفت کی سیاست چھوڑ کر دہشت گردی کے مسئلے پر ایک موقف اور ایک آواز ہوجائیں کیونکہ اس وقت ملک سنگین داخلی اور خارجی بحران کا شکار ہے اگر دہشت گردی کے ان واقعات کو کنٹرول نہیں کیا گیا تو دہشت گردوں کے حوصلے کہیں پھر سے بلند نہ ہوجائے اب بھی ملک میں دہشت گردو کی کمین گاہیں موجود ہیں جن کا خاتمہ کر نا بہت ضروری ہے ہم حکومت اور سیکیورٹی فورسز کے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان چند مٹھی بھر رہے جانے والے دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو ختم کیا جائے تا کہ ملک بھر میں مکمل امن قائم ہو سکے