تازه خبریں

کوالالمپور میں اسکول میں آگ لگنے سے طلباء سمیت 25 افراد جاں بحق

ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں اسکول میں آگ لگنے سے طلباء سمیت 25 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق آگ صبح سویرے دینی درس گاہ دارالقرآن اتفاقیہ میں لگی۔ ملائشین حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں 23 طلباء اور 2 وارڈن شامل ہیں ۔

ریسکیو عملے کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا جس کے بعد ریسکیو کا آپریشن شروع کیا گیا اور عمارت سے زخمیوں اورلاشوں کو باہر نکالا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئیں۔