• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

کورونا بین الاقوامی انسکورونا بین الاقوامی انسانی المیہ، اِس مشکل ترین وقت میں ایران پرمزید پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہےانی المیہ، اِس مشکل ترین وقت میں ایران پرمزید پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے

کورونا بین الاقوامی انسانی المیہ، اِس مشکل ترین وقت میں ایران پرمزید پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے

کورونا بین الاقوامی انسانی المیہ، اِس مشکل ترین وقت میں ایران پرمزید پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ، قائدملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی
اقوام متحدہ کے کہنے کے باجود امریکی ظالمانہ اقدامات نے اس کی سامراجی ذہنیت کو مزید واضح کردیا،قائدملت جعفریہ
خاموش اقوام عالم کا یہی کردار رہا تو دنیا میں پائیدار امن کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا
راولپنڈی /اسلام آباد3اپریل2020ء ( جعفریہ پریس پاکستان  ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کاکہنا ہے کہ کورونا بین الاقوامی انسانی المیہ ہے مگر افسوس انسانی حقوق کا نام نہاد علمبردار امریکہ اپنی سامراجی اور طاغوتی ذہنیت میں انتہاکو پہنچ گیا، سخت ترین وقت میں ایران پر مزید پابندیاں واضح کررہی ہیں کہ ایسے استعمار سے کسی انسانی ہمدردی کی توقع عبث ہے، یہی صورتحال جاری رہی تو پھر دنیا میں پائیدار امن کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، او آئی سی کی خاموشی معانی خیز ہے ایرانی عوام پابندیوں کے باوجود جس جرات مندی کا مظاہرہ کررہے ہیں اس پر انہیں تحسین پیش کرتے ہیں، امید ہے ایرانی بہادر قوم جلد اس بحرانی کیفیت سے نکل جائے گی- ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاری اور نئی امریکی پابندیوں، پاکستان سمیت عالمی دنیا کی جانب سے پابندیوں کے خاتمے کے مطالبے پر کیا، انہوں نے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک نے کورونا کے بین الاقوامی المیے کے باعث انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایران پر جاری پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا مگر افسوس امریکی استعمار کی جانب سے پابندیاں ختم کرنے کی بجائے مزید پابندیوں کے قبیح اقدامات اٹھادیئے گئے جو واضح کررہے ہیں کہ امریکہ کے پیش نظر کبھی انسانی حقوق،اقداراور روایات نہیں بلکہ اپنے قبیح مقاصد کا حصول رہا ہے – انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ نے اپنے تئیںپابندی اٹھانے کی بات کی مگر افسوس امریکہ جیسے طاغوت کے سامنے اس کی حیثیت بے بس وبے اختیارادارے سے زیادہ نہیں ہے- انہوں نے کہا ایسا لگتا ہے کہ اسلامی تعاون نام کی تنظیم وجود نہیں رکھتی کیونکہ اس انتہائی مشکل ترین مرحلہ پر اسے بھی خاموشی کے وائرس نے جکڑ لیا ہے-ایرانی قوم کے نام اپنے پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مشکل ترین مرحلے پر پوری ملت پاکستان اپنے پڑوسی اور برادر ایرانی قوم کے ساتھ کھڑی ہے – انہوں نے کہاکہ ایرانی قوم اپنی جرات، بہادری اور بہترین قیادت کے ساتھ اس چیلنج میں بھی اسی طرح سرخرو ہوگی جیسے بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود اس نے ترقی کی نئی راہیں متعارف کرائی ہیں۔ انہوں نے مشکل ترین وقت میں جرات مندی پر پوری ایرانی قوم کو داد تحسین پیش کی-