تازه خبریں

کوہاٹ: قائد ملت جعفریہ کی جانب سے ٹیوب ویل کی تعمیر مکمل

کوہاٹ: قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ المجاہد السید ساجد علی نقوی کی طرف سے جامع مسجد جماران کچئی ضلع کوہاٹ میں منصوبہ فراہمی کے سلسلے میں ٹیوب ویل کی تنصیب کو عمل میں لایا گیا جس سے علاقے بھر کے عوام میٹھے اور صاف پانی سے مستفید ہوں گے .
علاقے کے عمائدین, بزرگان اور علمائے کرام نے اس منصوبہ کی فراہمی پر قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سیدساجد علی نقوی کا شکریہ ادا کیا .