27جنوری کو پاکستان بھر میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف سندھ بھر میں ااحتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے )کراچی میں ایک بار پھر شیعہ افراد کو بے درددی کے ساتھ قتل کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے گزشتہ دو دنوں میں تین شیعہ افراد کو شہید کردیا گیاجس کی ہم مزمت کرتے ہیں )
شہر کراچی کی صورتحال دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ شہر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے
قید میں ہیں اور دہشت گرد آزاد ہیں)
ایک طرف دہشتگردوں کے خلاف پاک افواج کا آپریشن ضرب عضب جاری ہے تو دوسری جانب شہر قائد بھی ایک بار پھر دہشتگردی کی اماج گاہ بنتا جارہا ہے(علامہ ناظر عباس تقوی)
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایک بار پھر شیعہ افراد کو بے درددی کے ساتھ قتل کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے گزشتہ دو دنوں میں تین شیعہ افراد کو شہید کردیا گیاجس کی ہم مزمت کرتے ہیں زولفقار حسین،کاظم علی اور صفدر حسین کی شہادت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے مٹھی بھر دہشت گرد پھر سے اپنا وجود ثابت کرنے کی کو شیش میں مصروف ہیں شہر کراچی کی صورتحال دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ شہر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے قید میں ہیں اور دہشت گرد آزاد ہیں ملت جعفریہ کے عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گرد منظم ہورہے ہیں ایک طرف دہشتگردوں کے خلاف پاک افواج کا آپریشن ضرب عضب جاری ہے تو دوسری جانب شہر قائد بھی ایک بار پھر دہشتگردی کی اماج گاہ بنتا جارہا ہے روزانہ شہر کی عوام کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جاتا ہے مگر صد افسوس کے دہشتگردی میں ملوث کسی ٹارگٹ کی گرفتاری فوری عمل میں نہیں لائی جاتی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشتگردی کی روک تھام کیلئے موؤثر اقدامات بھی نہیں کئے جاتے وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے ان دہشگردانہ کاروائیوں کے خلاف کسی بھی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیا جانا سے یہ بات واضح ہو گی ہے کے حکومت اور ریاستی ادارے شہر کے امن و امان کی ابتر صورت حال کو ٹھیک کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شہر قائد میں جاری ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیں اور دہشت گردو کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے دہشتگردوں اور ان کے پس پشت عناصر کو عوام کے سامنے لایا جائے اوراندورن سندھ میں رینجرز کو خصوصی اختیارات دئیے جائیں تاکہ دہشت گردو کو ختم کیا جاسکے علامہ ناظر عباس تقوی کا مذید کہنا تھا کہ جمعہ 27جنوری کو پاکستان بھر میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف سندھ بھر میں ااحتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے