گلگت بلتستان میں نصاب تعلیم کے اندر شینا اور بلتی زبان کو بھی شامل کیا جاۓـ اسلامی تحریک کی رکن اسمبلی کی قرارداد گلگت بلتستان اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور۔
جعفریہ پریس نمائندہ رپورٹ گلگت اسلامی تحریک پاکستان کی رکن اسمبلی گلگت بلتستان محترمہ ریحانہ عبادی نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک قرارداد پیش کی، جس کو تمام ایوان نے اتفاق راۓ سے منظور کیا۔
اس قرارداد میں اسلامی تحریک کی رکن اسمبلی نے مطالبہ کیا تھا کہ دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں کے اندر مقامی زبانوں کو بھی پڑھایا جاۓ، اس سلسلے میں نصاب کے اندر شینا اور بلتی زبان کو شامل کیا جاۓ تاکہ اس سے مقامی تہذیب و ثقافت اور زبان آنے والی نسلوں تک اپنی اصل شکل و صورت میں منتقل ہو۔