گلگت بلتستان میں ٹیکس کا نفاز آئینی صوبہ بنانے سے مشروط ہے۔
اسلامی تحریک گلگت بلتستان کا آل پارٹیز کانفرنس میں مئوقف۔
گلگت بلتستان میں وفاقی حکومت کی جانب سے جی۔بی کی صوبائی حکوت کے زریعے گلگت بلتستان میں مختلف قسم کے ٹیکسس کے نفاز کے خلاف انجمن تاجران گلگت کی جانب سے گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی، کانفرنس میں اسلامی تحریک کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی، تحریک انصاف،مجلس وحدت المسلمین، جمیعت علمائے اسلام،جماعت اسلامی، عوامی ایکشن کمیٹی،
گلگت بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اسلامی تحریک کی جانب سے صوبائی سیکٹری اطلاعات سید قائم علی شاہ کاظمی نے شرکت کی۔ قائم کاظمی نے اسلامی تحریک کا مئوقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب تک گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں آئینی صوبہ نہیں بنایا جاتا تب تک جی۔بی کے عوام پر ٹیکسس کا نفاز غیر قانونی غیر آئینی اور غیر اخلاقی ہے۔ اس سلسلے میں اسلامی تحریک ہر اس جدوجہد کا ساتھ دے گی جو قانون اور اخلاق کے اندر رہتے ہوئے گلگت بلتستان کے حقوق کے لئیے کام کریگی۔ سب سے پہلے اسلامی تحریک نے ہی گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں آئینی صوبہ بنائے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔