گلگت بلتستان والوں کو الحاق پاکستان کے نعرے کے جواب میں گالی مل رہی ہے۔ شیخ مرزا علی
جعفریہ پریس : میں گواہی دیتا ہوں کہ مجاہد ملت،روح رواں،شجاع،محسن ملت جیسے القابات اپنے پورے وجود کے ساتھ شہید ضیاءالدین رضوی کے ساتھ مطابقت رکھتے تھے۔ علامہ شیخ مرزا علی کا شہید ضیاءالدین رضوی کی مرکزی برسی سے ولولہ انگیز خطاب شہید ِراہ ولایت، مدافع نظام قیادت، مجاہد ملت و قائد شہید علامہ سید ضیاءالدین رضوی کی ۱۴ویں برسی کے سلسلے میں مرکزی جلسہ امامیہ جامع مسجد گلگت میں منعقد ہوا۔ جلسے میں ہزاروں مومنین نے شرکت کی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوۓ اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے جنرل سیکٹری و امام جمعہ و الجماعت علامہ شیخ مرزا علی نے کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ مجاہد ملت،روح رواں،شجاع،محسن ملت جیسے القابات اپنے پورے وجود کے ساتھ شہید ضیاءالدین رضوی کے ساتھ مطابقت رکھتے تھے۔ شہید میں خوف تھا نہ دنیا پرستی تھی۔ شہید اس خطے میں امن اور الحاق پاکستان کی ضمانت تھے۔ اس وقت پاکستان کے ساتھ الحاق کے لئیے دو خطے آواز بلند کر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر اور گلگت بلتستان، فرق اتنا ہے کہ کشمیریوں کو الحاق پاکستان کے نعرے کے جواب میں گولی مل رہی ہے جبکہ گلگت بلتستان والوں کو الحاق پاکستان کے نعرے کے جواب میں گالی مل رہی ہے۔ اگر گلگت بلتستان کی آزادی اور الحاق پاکستان پر یقین نہیں تو ہمیں آزاد چھوڑ دیا جائے، ہم جس کے ساتھ چاہیں جہاں چاہیں الحاق کرینگے