راولپنڈی 6جنوری 2017ء ( دفتر قائد)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی گلگت بلتستان سے آئے ہوئے ایک وفد کی ملاقات۔ملاقات میں گلگت بلتستان کے مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا اہم حصہ ہے۔ سی پیک میں صرف منصوبہ نہیں گلگت ڈویژن اور بلتستان ڈویژن کیلئے الگ الگ اقتصادی زون بنانا چاہیئے۔ سی پیک کا شروعات گلگت بلتستان ہوتا ہے۔باقی صوبوں کی طرح ان کو بھی مراعات دی جائیں۔ انہوں نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ہم نے شروع سے ہر فورم پر گلگت بلتستان کے آئینی حقوق اور ملک کا پانچواں آئینی صوبہ کا مطالبہ کرتے رہے اور جس کے تحت کچھ معاملات حل ہوئے کچھ معاملات انشاءاللہ حل ہونگے۔علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ گلگت بلتستان پر میری گہری نظر ہے۔ہم وہاں کے عوام کے ساتھ ہیں۔اس لیے آپ یہ نہ سوچیں کہ آپ لوگوں کے ساتھ کوئی نا انصافی ہوگی۔ ہر اس حوالے سے سی پیک ہو یا آئینی حقوق یا گلگت سکردو رڈاور ہم ہر وقت ذمہ داروں سے رابطہ میں ہیں۔ امید کرتا ہوں گلگت بلتستان کے سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔ اس سے ملکی استحکام اور یکجتی کی فضا قائم ہوگی۔