تازه خبریں

گلگت بلتستان کے طلباء کے خلاف یکطرفہ کاروائیوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے بصورت دیگر پورے گلگت بلتستان میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائیگی

شیعہ علماء کونسل ضلع گلگت کے صدر مولانا شیخ شہادت حسین ساجدی نے راولپنڈی میں گلگت بلتستان کے معصوم و بیگناہ طلباء کی بلاجواز گرفتاریوں کی خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے اور سازش کے تحت سانحہ راولپنڈی کا رخ گلگت بلتستان کی طرف موڑ کر یہاں کی پرامن فضاء کو مخدوش کرنے کی ناکام کوششیں ہو
رہی ہیں اور کالعدم دہشت گرد تنظیم فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم حکمرانوں بالخصوص پنجاب حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ یکطرفہ کاروائیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے بصورت دیگر پورے گلگت بلتستان میں اس ظلم و نا انصافی کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائیگی۔