• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

گلگت بھر میں تنظیم سازی مہم جاری – شیعہ علما کونسل ہنزہ نگر کی جابب سے شین بھر چھلت میں یونٹ کا قیام

جعفریہ پریس – شیعہ علما کونسل ہنزہ نگر کی جابب سے شین بھر چھلت میں یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ اس سلسلے میں شیعہ علما کونسل کے ایک وفد جسمیں صوبائی سینئر نائب صدر شیخ مرزا علی ، صوبائی جنرل سیکرٹری محمد علی شیخ ، صدر شیعہ علما کونسل ہنزہ نگر شیخ منیر حسین منوری نے چھلت نگر کا دورہ کیا اور تنظیم سازی کی ۔ اس موقع پر صدر انجمن امامیہ شین بھر مرزا حسن ، شیخ مہربان علی نجفی ، شیخ ہیبت علیکے علاوہ کثیر تعداد میں تنظیمی احباب اور عمائدین شین بھر نے شرکت کی ۔ مومینن سے خطاب کرتے ہوئے شیخ مرزا علی نے کہا کہ شیعہ علما کونسل ایک فکر اور ایک نظرئے کا نام ہے ۔ قومی پلیٹ فارم نے علامہ محمد حسین دہلوی ، علامہ مفتی جعفر حسین ، قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی جیسے عظیم قا ئدین کی قیادت میں شیعہ حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کی اور اب قائد محترم علامہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی میں قومی و ملی حقوق کے حصول اور اُن کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید علامہ سید ضیا الد ین رضوی نے اپنی پوری زندگی قومی پلیٹ فارم او ر قائد محترم علامہ سید ساجد علی نقوی زیر سایہ سرزمین گلگت میں ملت کی ترجمانی کی اب ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم شہید کے اُس الہیٰ فکر کی ترویج کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ مومینن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری محمد علی شیخ نے کہا کہ شین بھر کے مومینن شروع ہی سے قومی پلیٹ فارم سے وابسطہ رہئے ہیں امید ہے کہ اب ایک نئے عزم کے ساتھ قومی جماعت کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرئے گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ علما کونسل ملت کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے اور قائد محترم علامہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی میں انشااللہ ملت کو سر بلند کرئے گی ۔ یونٹ سازی مرحلے کے دوران اکرم علی صدر ، سینرنائب صدر نجات علی ، نائب صدر زوار سلمان علی جنرل سیکرٹری انجمن امامیہ شین بھر ،نائب صدر نمبرادر نئات علی سابق ممبر یونین کونسل شین بھر ، نائب صدر شیخ احسان علی سابق ممبر یوینن کونسل شین بھر ، نائب صدر صوبیدارعبد الکریم، ناائب صدر شیرباز علی سابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسل شین بھر ، جنرل سیکر ٹری محمد شفیع سابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسل شین بھر ، شیخ شیراز علی سیکرٹری مالیات ، علی حیدر سیکرٹری نشر و اشاعت منتخب ہوئے ۔صوبائی سینیر نائب صدر شیخ مرزا علی نے نومنتخب ارکین سے حلف اُٹھایا ۔ آخر میں شیخ مربان علی نجفی نے دعا کرائی ۔