گلگت: کارگاہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید، 2 زخمی
گلگت: کارگاہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید، 2 زخمی

گلگت: گلگت بلتستان کے علاقے کارگاہ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

 دوسری جانب پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کارگاہ میں علی الصبح پولیس چوکی پر 8 سے 10 دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

اس دوران دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے  جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔

دوسری جانب پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here