گنے کےکاشتکاروں کے مسائل فوری حل کئے جائیں ہم اس کی مذمت کرتے ہیں قائد ملت جعفریہ پاکستان (جعفریہ پریس) ان خیالات کا اطہار قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے دورہ سندھ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگومیں کیا ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کے جو مسائل ہیں ملز بند ہیں احتجاج ہورہا ہے اس سلسلے میں جو بھی مسائل ہیں ان کو فوری طور پر حل کیا جائے میں اس عمل اور ذیادتی کی مذمت کرتا ہوں۔ مختصر دورہ سندھ کے دوران مختلف سیاسی شخصیات،کاشتکار ،شوگر مل مالکان نے بھی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات کی قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اس بحرانی کیفیت کی شدید مذمت کی اور اس کے فوری حل کا مطالبہ کیا