جعفریہ پریس – جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے ۱۷ اپریل ۲۰۱۵ بروز جمعۃ المبارک ،وفاقی کالونی اور رایؤنڈ لاہور میں جشن ولادت جناب زھرا سلام اللہ علیھا کے سلسلہ میں منعقد پروگرام میں شرکت اور خطاب کیا ، اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ جناب زھرا سلام اللہ علیھا کی سیرت تمام خواتین کے لئے اسوہ حسنہ ہے جو ہمیں ولایت کے ساتھ متمسک رہنے کا درس دیتی ہے ،جس طرح جناب زھرا ؑ نے بعد از رسول خدا ؐ مولا علی ابن ابی طالب ؑ کی دلجوئی کی اور تادم آخر ولایت کی حامی و مدد گار رہیں کنیزان زھراؑ کو بھی انکی سیرت پر عمل پیرا رہتے ہوئے ولایت فقیہ کی حامی و مددگار بننا ہے، انھوں نے کہا کہ ہم نمائندہ ولایت فقیہ پاکستان فرزند زھرا ؑ علامہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کے حامی و مددگار بن کر کنیز زھرا ؑ ہونے کا حق ادا کریں گی، قائد ملت جعفریہ کے حکم کے مطابق طالبات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے ان کو علم و عمل کے میدان میں قابل فخر بنائیں گے۔سیدہ سدرہ نقوی نے دورہ رائیونڈ لاہور میں خواہر اقرابخاری کو تحصیل رائیونڈ لاہور کی آرگنائزر بنایا،اور شیعہ علماء کونسل لاہور شعبہ خواتین کی ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے پروگرام میں مدعو کیا۔خواہر شجیعہ زھرا علوی ڈویژنل آرگنائز فیصل آباد (جے ایس او طالبات پاکستان) بھی دورہ لاہور میں انکے ہمراہ تھیں۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات