• اسلامی تحریک کے زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس قائد ملت جعفریہ کی خصوصی شرکت
  • علامہ شبیر میثمی سے مولانا عبد الخبیر آزاد کی ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات

تازه خبریں

ہنگو: گورنمنٹ ہائی اسکول ابراہیم زئی کے باہر دھماکہ، 1 شیعہ نوجوان خودکش حملاور کو پکڑتے ہوۓ شہید

جعفریہ پریس ہنگو: ضلع ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی میں طالبان خودکش ایک سکول پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔ جسے ایک شیعہ اسٹوڈنٹ اعتراز حسن نے اپنی جان قربان کر کے ناکام بنا دیا۔ خود کش حملہ آور سکول یونیفارم میں اسکول کے گیٹ پر پہنچا۔ اعتزاز حسن بھی گیٹ پر تھا۔ اس کو حملہ آور مشکوک لگا اس نے تفتیش کرنی شروع کر دی اور حملہ آور کو اسکول میں داخل نہیں ہونے دیا۔ حملہ آور سکول میں داخل نہ ہو سکنے کی وجہ سے خود کش مواد کو وہیں بلاسٹ کر دیا جس سے اعتزاز زخمی ہو گیا۔ اسے زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید گیا۔ اعتراز حسن ولد مجید جس کی عمر 14 سال تھی اور وہ گورنمنٹ ہائی اسکول ابراہیم زئی کا اسٹوڈنٹ تھا۔ اس نے انتہائی جرات مندانہ اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو سکول داخل ہونے سے روکا اور اس نے خود ایک مذہبی اور قومی ذمہ داری اداکرتے ہوئے اپنی جان جان آفرین کے سپرد کر دی –