کشمیر تقسیم برصغیر اورتکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ،مقبوضہ خطہ کا مسئلہ حل کئے بغیر امن ناممکن، ساجدنقوی
بھارت ہٹ دھرمی چھوڑکر مظلوم کشمیریوں کواستصواب رائے کا حق دے، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کشمیر و فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کےلئے اپنا مثبت کر دار ادا کریں،کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھی جائے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام
اسلام آباد 05فروری 2023 ئ( جعفریہ پریس پاکستان ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ کشمیر تقسیم برصغیر اور تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطے میںمستقل امن کا خواب شرمندئہ تعبیر نہیں ہوگا، متفقہ قراردادوں کے باوجود اقوام متحدہ مسلسل خاموشی اور بے حسی کا مرتکب ہورہاہے، یو این او اتنا بے بس ہے کہ وہ اپنی ہی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کراسکتا مقبوضہ علاقے کبھی اٹوٹ انگ نہیں ہوتے، بھارت ہٹ دھرمی چھوڑے اور مظلوم عوام کواستصواب رائے کا حق دے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کیا ۔ انہوںنے 7عشرے گزرنے کے باوجود کشمیری عوام مسلسل بھارتی ظلم اور ریاستی جبر کا نشانہ بنتے چلے آرہے ہیں مگر افسوس اقوام متحدہ آج تک اپنی ہی متفقہ قرارداد پر عملدرآمد کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکا، اقوام متحدہ کا کردار طاقت ور ریاستوں کے آلہ کار سا رہ گیا ہے ۔ اقوام متحدہ اتنا کمزور ہوچکا کہ اپنی ہی متفقہ قراردادوں پر عملدرآمد کرانے کی رولنگ نہیں دے سکتا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ گزشتہ سالوں سے ایک مرتبہ پھر جہاں سینکڑوں کشمیری نام نہا د سرچ آپریشنز کے نام پر شہید کئے جارہے ہیں وہیں پیلٹ گنزکے استعمال سے جوانوں کے ساتھ بزرگ شہریوں ، خواتین اور بچوں تک کو نشانہ بنایاگیا اور بینائی سے محروم کردیاگیا لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی جبکہ گزشتہ سال سفا کیت کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے غاصب بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت تک ختم کرکے مودی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں سے آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی نہ صرف سازش کررہی ہے بلکہ اس حوالے سے خاموشی سے اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں اور کشمیر کے باسیوں کو ہر لحاظ سے ان کی اپنی سرزمین سے لاتعلق کرنے کی سازش کررہی ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو مزید موثر انداز میں اٹھانے کےلئے جنرل اسمبلی، سلامتی کونسل کے ساتھ دیگر فورمز پر بھرپور انداز میں اٹھا کر بھارتی نام نہاد جمہوریت کو بے نقاب کرنے کی کوشش کی ، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ مسئلہ کشمیر کے قابل عمل حل کےلئے آگے بڑھا جائے اور تمام سٹیک ہولڈرز، عوامی طبقات کو اعتماد میں لیتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں قابل عمل حل مرتب کیا جائے۔انہوں نے مزید کہاکہ کشمیر جیسے خطوں پر جس طرح قبضہ کیاگیا یہ ملک کے طے شدہ حصے نہیں بلکہ مقبوضہ علاقے ہیں جو کسی طریقے سے بھی اٹوٹ انگ نہیں ہوتے، بھارت ہٹ دھرمی چھوڑے اور اب عالمی دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنا بند کرے، کشمیریوں کی طویل جہد مسلسل اور انتھک محنت کے سبب آج یہ تحریک آزادی و حریت اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے ، کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھی جائے گی۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت