تازه خبریں

یہ سانحہ نیشنل ایکشن پلان اور سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں علامہ شیخ فدا حسن عبادی

سکردو) اسلامی تحریک پاکستان بلتستان ڈویژن کے صدر علامہ شیخ فدا حسن عبادی نے لاہور میں دہشت گردی کے سانحے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ۔ دہشت گردی اور بد امنی اس ملک کا سب سے بڑا المیہ ہے ۔ وطن عزیز کے شہریوں کا اس انداز سے خون بہانا لاہور جیسے فول پروف سکیورٹی والے شہر میں انتہائی افسوس کا مقام ہے۔ ہم اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اس قسم کے سانحات کا پے درپے ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔کچھ ایام پہلے سانحہ پاراچنار اور اب لاہور کو خون میں نہلادیا۔ دہشت گردی کے خاتمے کے بلند و بانگ دعوے اور اعلانات سے دہشت گردی ختم نہیں ہوتا ۔آج تک حکمران دہشت گرد ی کی تعریف اور دہشت گرد پر متفق نہیں تو دہشت گردی کیسے ختم کی جاسکتی ہے؟ پاکستان کے بے یار و مدد گار شہری دنیاکے مظلوم ترین شہری ہیں ۔ طویل عرصے سے وطن عزیز کے شہریوں کا خون ناحق بے دردی کے ساتھ زمین پر بہایا جارہا ہے ۔ یہی واقعات کسی اور ملک میں ہوتے تو ان ملکوں کے حکمرانوں اور ارباب اقتدار کو دہشت گردی کے خاتمے تک سکون و چین نہیں آتا۔ لیکن یہاں کچھ معاوضہ جات کے ذریعے معاملات کو سبوتاژ کیا جاتا ہے ۔ کسی واقعے کو سنجیدگی سے لیا ہی نہیں جاتا ۔ آج لاہور میں یہ سانحہ انہی کو تاہیوں کا نتیجہ ہے۔ ہم پر ذور مطابہ کرتے ہیں کہ لاہور سانحہ سمیت دیگر سانحات کے پس پردہ حقائق سامنے لایا جائے۔ اور ملوث دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔