اسلام آباد میں محسن ملت اور معروف تعلیمی، سماجی و فلاحی خدمات انجام دینے والی شخصیت جناب علامہ شیخ محسن علی نجفی دام عزہ کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے جیسے نامناسب اقدام کے خلاف پریس کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں جابر حیان ٹرسٹ کے تمام ٹرسٹیز: علامہ شیخ محمد شفا نجفی، علامہ شیخ انور علی نجفی، کرنل غلام حسن نقوی(ریٹائرڈ) ، برگیڈئر غلام علی (ریٹائرڈ) ، انیس الحسنین صاحب نے شرکت کی ۔
اور مندجہ ذیل مطالبات پیش کیے گئے۔
۱۔ مفسر قرآن ، علامہ شیخ محسن علی نجی نام فوری طور پر فورتھ شیڈول سے نکالا جائے۔
۲۔ تمام منجمد اکاونٹس بحال کیے جائیں۔
بصورت دیگر:
الف۔ ہم اس پرپر امن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
ب۔ ابتدائی طور پر ہماری جانب سے کل وطن عزیز کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جمعہ کے دن سے پر امن احتجاجی مہم کا آغاز ہوگا۔
ج۔ اگلے مرحلے میں آل پاکستان علماء کا اجتماع اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا