تازه خبریں

استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس : اعلامیہ جاری

استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس : اعلامیہ جاری

اسلامی تعاون تنظیم نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بیت المقدس کی تاریخی اورقانونی حیثیت کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدام کیا جائے گا۔
استنبول ترکی میں او آئی سی کے غیرمعمولی اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے ایک بین الاقوامی فورس کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔اعلامیہ میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فلسطینی عوام کے تحفظ کیلئےاپناقانونی کرداراداکرے اورسانحہ غزہ کی تحقیقات کیلئے عالمی ماہرین کی آزادکمیٹی تشکیل دے ۔
اجلاس میں اسرائیلی افواج کی طرف سے احتجاج کرنیوالے 60سے زائد فلسطینیوں کو شہید اورستائیس سو کو زخمی کرنے جیسے مجرمانہ فعل کی شدید مذمت کی گئی ۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی طرف سے انتہائی اہم معاملے پراجلاس بلانے کاعمل قابل ستائش اور عرب لیگ اجلاس میں فلسطین سے متعلق قرارداد خوش آئند ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکی ایما پر اسرائیلی افواج جنگی جرائم کاارتکاب کررہی ہے، اسرائیل نے یہ جرائم امریکی سفارتخانہ منتقلی کے غیر قانونی پس منظرمیں کیے،اعلامیے میں کہا گیا کہ سفارتخانے کی منتقلی مجرمانہ قدم،مسلم امہ کے خلاف اشتعال انگیزی اوردشمنی ہےجبکہ یہ اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر اورعالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے ۔اس اقدام سے فلسطینی ریاست کےدارالحکومت کی قانونی حیثیت تبدیل نہیں کی جاسکتی
اعلامیے میں زور دیا گیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ،جنرل اسمبلی،انسانی حقوق کونسل اپنی ذمہ داریاں اداکرتے ہوئے تمام ملکوں کواس معاملے پرمدعو کرے اوراسےتمام فورمز کے ایجنڈے میں شامل کیاجائے۔اعلامیہ میں غیر مستقل رکن کے طور پرسلامتی کونسل میں معاملے کو اٹھانے پرکویت کےکردارکوسراہا گیا ۔اور یورپی یونین ،افریقن یونین اورعالمی تنظیموں سےمل کرکام کرنے کے عزم کااعادہ کیا گیا ۔