اسلامی تحریک پاکستان بلتستان ڈویژن اور ضلع سکردو کی تنظیم نو اور حلف برداری
اسلامی تحریک قاید ملت جعفریہ پاکستان کی زیر سرپرستی اپنا سفر جاری رکھیں گے۔
سکردو (پ۔ر)اسلامی تحریک پاکستان بلتستان ڈویژن کا اہم اجلاس زیر صدارت حجتہ الاسلام شیخ فدا حسن عبادی دفتر اسلامی تحریک سکردو میں منعقد ہوا ۔
اجلاس میں علمائے کرام ، بزرگ شخصیات ، تنظیمی عہدیداران سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد کے علاوہ صوبائی صدر اسلامی تحریک علامہ سید محمد عباس رضوی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں اہم علاقائی اور قومی ایشوز زیر غور لائے گئے ۔ اور تنظیمی فعالیت کے سلسلے میں اہم فیصلے اور پروگرامز فائنل کیے ۔ تمام شرکائے اجلاس نے بلا اتفاق مینار پاکستان کے سایے تلے ملت اسلامیہ پاکستان کے عظیم الشان اور کامیاب اجتماع پر متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں با الخصوص قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دام عزہ کی کاوشوں اور بابصیرت اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اور کہا یہ اجتماع پاکستان سمیت اسلامی دینا میں اتحاد امت اسلامیہ کا سب سے بڑا عملی اظہار ہیں ۔ اور انہی جیسے اقدامات سے ہی پاکستان اپنی غرض وجود اور نظریہ کے ساتھ متصل ہوگا ۔ اور اہل پاکستان کو اس کا مفید ثمرہ ضرور ملے گا۔ اجلاس سے علامہ سید محمد عباس رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ”کہ اسلامی تحریک پاکستان اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کا وطن عزیز میں اتحاد امت اسلامی کے لیے جو خدمات ہیں وہ سنہرے حروف سے لکھنے کے قابل ہیں اور تنظیمی کارکنوں کے ذمہ داری ہے کہ وہ عوام تک پہنچائیں۔ گلگت بلتستان کے قائد محترم اور قومی و ملی جماعت کے رفاہی خدمات انگنت ہیں سیاچن کے دامن میں واقع موضع کندوس سے گلتری اور ضلع نگر کے آخری گاؤں ہوپر تک قائد محترم کے خدمات ہیں ۔ ہم فخر محسوس کرتے ہیں کہ ایک دینی نظریاتی جماعت میں صالح قیادتوں کے زیر اثر ہم اپنے معاملات چلاتے ہیں اور قومی موقف بیان کرتے ہیں ۔ کارکنان تمام اہل بلتستان تک جائیے اور تنظیم کو مضبوط کرنے کے لیے کردار ادا کریں ”۔ شرکائے اجلاس نے تجدید عہد کرتے ہوئے اس عزم بالجزم کا بھی اظہار کیا کہ اسلامی تحریک کو بلتستان کے کونے کونے میں فعال کرینگے اور دست بازو قائد بن قومی سفر میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں گے۔ اور لادین قوتوں کو بتادیں گے کہ پاکستان نظریہ لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر بنا تھا ۔ اور اسکو چلانے کے لیے بھی وہی نسخہ کیماء یعنی وحی الہی کی روشنی میں صالح قیادتو ں کو سامنے لائیں گے۔ اجلاس کے اختتام سے قبل ایک شاندار تقریب میں ضلعی نو منتخب صدر حجتہ الاسلام علامہ شیخ محمد رضابہشتی اور انکی کابینہ نے حلف اٹھا یا ۔ اور علمائے کرام اور تمام تنظیمی ساتھیوں نے عہدیداروں کو مبارک بادی ۔۔۔۔