تازه خبریں

قومی جماعت کے سابق مرکزی رہنما علامہ مشتاق حسین ہمدانی کی پہلی برسی کا اجتماع

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سابق مرکزی رہنما، سابق نائب صدر متحدہ مجلس عمل آزاد کشمیر، بانی و موسس مدرسہ زینبیہ و مدرسہ شہید الحسینی حجة الاسلام و المسلمین علامہ سید مشتاق حسین ہمدانی مرحوم کی پہلی برسی کے حوالے سے ایک نہایت پرشکوہ پروگرام کا انعقاد جامعة زینبیہ راول پنڈی میں ہوا
نس سے خطاب بزرگ عالم دین علامہ سید محمّد تقی نقوی، علامہ سبطین سبزواری (صوبائی صدر شیعہ علما کونسل پنجاب)، علامہ سید اخلاق حسین شیرازی، علامہ شیخ محمّد شفا نجفی، علامہ شیخ انور علی نجفی، سابق مشیر وزیر اعلی صوبہ سرحد مولانا رمضان توقیر، مولانا امیر حسین جعفری، مولانا زاہد نقوی، مولانا محی الدین کاظم، مولانا عامر ہمدانی، مولانا سبطین بھٹی، مولانا سجاد کاظمی، مولانا راجہ مظہر علی خان، مولانا انیس خان، مولانا نذر شیرازی، مولانا جواد نجفی، ڈاکٹر ندیم عبّاس، مفتی امجد عباس، مولانا رضی ہمدانی، مولانا عبّاس موسوی و دیگر شامل تھے۔ معروف شاعر جناب اختر عثمان نے خصوصی شرکت کی اور اپنا عمدہ کلام سنایا۔

خطباء نے مرحوم کی اعلی قومی، ملی و علمی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر مومنین و تنظیمی ساتھیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

باب العلم ٹرسٹ نے تمام معزز شرکاء کو ادارے کی ملی و علمی فعالیت سے آگاہ کیا۔