تازه خبریں

اسلامی تحریک پاکستان نے ہمیشہ اقدار و اخلاقیات کی سیاست کی ہے اسلامیت حریک پاکستان گلگلت بلتستان

جعفریہ پریس : اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان سید قائم علی شاہ کاظمی کی جانب سے حالیہ دنوں وزیر اعلی گلگت بلتستان کے دورہ نگر کے حوالے سے مختلف جماعتوں کی جانب سے اسلامی تحریک پاکستان کے خلاف بیان بازی پر ردعمل دیتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کی ان کا کہنا تھا کہ اسلامی تحریک پاکستان نے ہمیشہ اقدار و اخلاقیات کی سیاست کی ہےپاکستان کے قومی انتخابات ہوں یا گلگت بلتستان کے انتخابات  تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اسلامء تحریک پاکستان کے ساتھ ماضی و حال میں انتخابی اتحاد کے زریعے ہی کامبابی حاصل کی ہے