اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے اعلیٰ سطحی وفد کا اسکردو میں آغا عباس رضوی کی اہلیہ اورتحریک کے دیرینہ کارکن حاجی عباس کی وفات پر ان کے ورثاء سے تعزیت۔
jafariapress.com
جعفریہ پریس کے خصوصی نمائندے برائے گلگت بلتستان کے مطابق اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے اسکردو کا دورہ کیا۔ وفد میں مرکزی نائب صدر علامہ شیخ مرزا علی، صوبائی سینئر نائب صدر جناب دیدار علی، ممبر سیاسی سیل و سابق امیدوار جی بی اسمبلی جناب سخی احمد جان۔ صوبائی سیکٹری اطلاعات سید قائم علی شاہ کاظمی شامل تھے۔ وفد نے آغا سید محمد عباس رضوی کے گھر ان کی اہلیہ کی ناگہانی موت پر تعزیت پیش کی۔ جبکہ گمبہ اسکردو سے تعلق رکھنے والے اسلامی تحریک کے دیرینہ کارکن جناب حاجی عباس کی وفات پر ان کے گھر جاکر ورثاء کو تعزیت پیش کی اور بعد میں حاجی عباس مرحوم کی قبر پر جا کر بھی فاتحہ خوانی کی۔