اسلام آباد : مسلح افواج کی پریڈمیں شاندار عسکری طاقت کا مظاہرہ
یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منایا جارہاہے ۔دن کا آغاز مساجد میں وطن عزیز کی سلامتی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعاؤں سے ہوا ۔ وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس , اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔
اسلام آباد میں یوم پاکستان کے موقع پر تینوں مسلح افواج کی پریڈمیں شاندار عسکری طاقت کا مظاہرہ کیا گیا ۔ پریڈ میں جنوبی افریقہ کی افواج کے سربراہ نے بھی شرکت کی۔