تازه خبریں

اقتصادی راہداری،قراقرم یونیورسٹی یوم حسین اور دیگر قومی مسائل پر اسلامی تحریک آل پارٹیز کانفرنس اور پریس کانفرنس کا اہتمام کریگی۔

جعفریہ پریس کے نمائندہ خصوصی برائے گلگت بلتستان کےمطابق اقتصادی راہداری،قراقرم یونیورسٹی یوم حسین اور دیگر قومی مسائل پر اسلامی تحریک آل پارٹیز کانفرنس اور پریس کانفرنس کا اہتمام کریگی۔
اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے تحت ایک ہنگامی اجلاس صوبائی سیکٹریٹ گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی نائب صدر اسلامی تحریک پاکستان حجتہ الاسلام علامہ شیخ مرزا علی نے فرمائی۔ جبکہ جناب دیدار علی صوبائی سینئر نائب صدر، سید حسن شاہ کاظمی، شیخ سجاد حسین قاسمی، سید قائم علی شاہ کاظمی، عمران حسین، شیخ فدا حسین، سابق وائس چیئرمین بلدیہ گلگت جناب اختر حسین، جناب حاجی مصطفیٰ، جناب برکت علی، صدر جعفریہ اسٹوڈینٹس مدثر رضا، ناظم جعفریہ یوتھ حاجی محمد اسلم و دیگر بھی شریک تھے۔
اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا، کیونکہ اس منصوبے کے ثمرات سے جی بی کو محروم رکھا جارہا ہے۔ جبکہ اقتصادی راہداری پر عمل درآمد سے پہلے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کو واضح کرنے اور اسے پاکستان کے پانچویں صوبے کے طور پر آئیین پاکستان کا حصہ قرار دینے کا مطابلہ کیا گیا۔
مقامی انتظامیہ کی جانب سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یوم محسن انسانیت حضرت امام حسین ّ کے سلسلے میں لگائی جانے والی پابندی پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس سلسلے میں حجتہ الاسلام آغا سید راحت حسین الحسینی و دیگر ملی و قومی جماعتوں بشمول اہلسنت برادری سے متعلق شخصیات سے بھی مشاورت کرنے اور متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ آخر میں یہ فیصلہ ہوا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے گلگت بلتستان کے عوامی حقوق کے حصول و دیگر قومی و ملی مسائل کے تدارک کے لیئے بہت جلد جی بی کی سطح پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ پریس کانفرنس کے زریعے عللاقائی حقوق کے لیئے آواز بلند کی جائے گی۔